بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
لوڈنگ...

مینو

ہوم
قرآن پاک
حدیث مبارکہ
سیرتِ مبارکہ
درود پاک
سلسلۂ تعارف
سلسلۂ تعلیمات
سلسلۂ کتابیں
رابطہ
Banner Texture
Central Emblem
Introduction

سلسلہ کا تعارف

محمدی حسینی سلسلہ ایک روحانی، اصلاحی اور فلاحی سلسلہ ہے جس کے تحت امتِ محمدیہ کی بھلائی، رہنمائی اور ہدایت کا کام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں اللہ کے بندوں کو اللہ کے احساسِ آشنائی، عشقِ رسول اور محبتِ اہلِ بیتؓ کے راستے پر آگے بڑھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔محمدی حسینی سلسلہ میں ذات پر کام، دعا، روحانی تربیت اور امت کی بھلائی کے مختلف پہلوؤں پر عملی طور پر کام کیا جاتا ہے تاکہ امتی دنیاوی مسائل کے ساتھ ساتھ اپنی اخروی کامیابی کی طرف بھی متوجہ ہو سکے۔

سلسلہ کا مقصد

محمدی حسینی سلسلہ کا مقصد پیارے آقائے دو عالم کی امت کی بھلائی اور ہدایت کے کام کو آگے بڑھانا اور حضرت امامِ عالی مقام امام حسینؓ کے حق کی سربلندی کے مشن کو زندہ رکھنا ہے۔اس سلسلہ میں امت کے درد، امت کو جہنم سے بچانے کی تڑپ اور امتیوں سے محبت کے جذبے کے تحت بے لوث اور بے غرض خدمت کی جاتی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ امتیوں کے دلوں میں اللہ کا احساس ویقین بیدار کیا جائے، حق بات ان تک پہنچائی جائے اور انہیں دنیاوی و اخروی نجات کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی جائے۔

Silsila Mission
Founder of Silsila

بانیِ سلسلہ کا تعارف

بانیِ سلسلہ عاشقِ رسول ہیں۔ آپ نے پیارے آقائے دو جہاں کے عشق میں آپ کی امت کا درد اپنا درد بنا لیا ہے۔ امت کی رشدو ہدایت کے کام کے لیے آپ کی زندگی کا ہر لمحہ وقف ہے۔ پیارے آقائے دو جہاں سے اپنی نسبت کو مضبوط کرنے کے لیے بانیِ سلسلہ نے عشقِ رسول میں امت کا درد لے کر امتیوں کی نجات کی راہ آسان بنانے کے لیے امت کی بھلائی کا کام، یعنی ورکنگ، کا آغاز کیا۔
جب یہ سفر آگے بڑھا اور آپ نے عشق کی اعلیٰ منازل طے کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کے عشق میں قدم رکھا تو یہ کام صرف ورکنگ تک محدود نہ رہا بلکہ حق پر کھڑے رہنے کے مشن کو اپنا لیا۔ جیسے حضرت امام حسینؓ نے آقائے دو جہاں کی محبت میں حق کا علم سربلندی رکھا اور باطل کے سامنے نہ جھکے، بانیِ سلسلہ بھی اسی پیروی میں باطل کے خلاف حق پر ڈٹے رہنے کی کوشش کو خود جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوسروں کو بھی حق اسکی ترغیب سینے کی کوشش کی جاتی ھے۔
بانیِ سلسلہ کو اللہ کے بندوں اور پیارے آقائے دو عالم کے امتیوں سے محبت ہر اور آپ کے دل میں امت کا درد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے، اسی لیے یہاں رابطے میں رہنے والوں کے دلوں میں اللہ کے بندوں سے محبت اور امتیوں کو جہنم کی آگ سے بچانے کا بہترین جذبہ بیدار ہونے لگ جاتا ہے۔

Training Method Visualization

اندازِ تربیت

سلسلہ میں امت کی بھلائی کے لیے کام کا آغاز سورۃ الرحمٰن اور دعا کے 21 دن کے کورس کے ذریعے کیا جاتا ہے
اسکے علاوہ اسماء الحسنی، قصیدہ بردہ شریف سمیت کئی قرآنی سورتوں اور درود و دعاؤں کے ذریعے امتیوں کی بھلائی کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہر امتی کو کسی تربیت یافتہ استاد کے ساتھ اٹیچ کیا جاتا ہے جو رابطے میں رہ کر مسلسل دعا اور رہنمائی کے ذریعے ان کے مسائل میں آسانی کی راہ دکھاتا ہے۔ ذات پر کام اور روحانی تربیت کے ذریعے اللہ کی قربت اور آشنائی کا سفر طے کروایا جاتا ہے۔
ورکنگ سے مراد پیارے آقائے دو جہاں ﷺ کے دردِ امت کو محسوس کرتے ہوئے ان ﷺ کے درد کو بانٹنا، امت کی دنیاوی و اخروی بھلائی کے لیے کوشش کرنا، حق کا علم سربلند رکھنا اور باطل کے خلاف حق پر ڈٹے رہنے کی کوشش ہے۔
یہ ایک مسلسل جدوجہد ہے جس میں حضرت امامِ عالی مقام کا حق کی خاطر سب کچھ قربان کرنے کا جذبے دل میں بسا کر ذات کی قید سے آزاد ہونے اور دوسروں کو بھی اسی راہ سے روشناس کروانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

بانیِ سلسلہ کے زیرِ سایہ بہت سے لوگ اللہ کی آشنائی اور قربت کا سفر طے کر رہے ہیں۔ بہت سے حق کے راہی اپنے ذاتی روحانی سفر کے ساتھ ساتھ بطور "حق کا مشن ورکر" امت کی بھلائی کا کام بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ ورکرز اٹیچ لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہ کر دعا کی پاور اور رہنمائی کے ذریعے لوگوں کے مسائل میں آسانی کی کوشش کرتے ہیں۔

محمدی حسینی سلسلہ میں امت کی بھلائی اور ہدایت کے لیے درج ذیل کام کیے جاتے ہیں:

ارکان اسلام

ارکان اسلام

سیرتِ مبارکہ

سیرتِ مبارکہ

قرآن مجید اور حدیث مبارکہ

قرآن مجید اور حدیث مبارکہ

دعا اور روحانی رہنمائی

دعا اور روحانی رہنمائی

احساسِ اُمت اور خدمتِ خلق

احساسِ اُمت اور خدمتِ خلق

اللہ تعالیٰ سے تعلق

اللہ تعالیٰ سے تعلق

معاملات میں احساس و یقین

معاملات میں احساس و یقین

تزکیۂ نفس

تزکیۂ نفس

سلسلہ کی خصوصیات

اللہ والوں سے محبت اور نسبت

محمدی حسینی سلسلہ میں آقائے دو جہاں ، اہلِ بیتؓ، صحابہ کرامؓ، تابعینؒ، تبع تابعینؒ اور اولیائے کرامؒ سے محبت و عقیدت کو اُجاگر کیا جاتا ہے، جس کی بنیاد سنتِ نبوی اور اللہ کی رضا پر ہے۔

امت کا درد

بانیِ سلسلہ کی پیروی میں اُمت کے درد کو اپنا درد سمجھتے ہوئے خیرخواہی، بھلائی، ہدایت، اور لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنے کے جذبے کو فروغ دیا جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا احساس

سلسلہ میں شامل ہونے والوں کے دلوں میں اللہ کی صفات کی آشنائی کے ذریعے اُس کا احساس، یقین، اور محبت پیدا کی جاتی ہے تاکہ زندگی اللہ کے احکام کے تابع ہو سکے۔

بیعت پر جبر نہیں

اس سلسلہ میں محبت، اخلاص، اور رضائے الٰہی کی نیت سے تعلق قائم کیا جاتا ہے، جبکہ بیعت یا وابستگی میں کسی قسم کا جبر نہیں اور آنے جانے والوں کے لیے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

قرآن، حدیث اور بنیادی فقہی مسائل

اس سلسلہ میں قرآنِ کریم، احادیثِ مبارکہ، اور فقہی اصولوں کی روشنی میں زندگی گزارنے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ اُمتی اپنے عقائد، اعمال، اور معاملات کو شریعت کے مطابق سنوار سکے۔

دو طرح کے فیض کا رنگ

محمدی حسینی سلسلہ میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے علمی و روحانی فیض اور حضرت عثمان مروندیؒ (لعل شہباز قلندر) کے عشق و محبت کے فیض کا رنگ موجود ہے۔

روحانی تربیت

روحانی تربیت کے ذریعے شامل ہونے والوں میں اللہ کی یاد، فکرِ آخرت، اصلاحِ باطن، محبتِ رسول ، اور حضور نبیِ کریم کی اطاعت و محبت کا شعور بیدار کیا جاتا ہے۔

تزکیۂ نفس

تزکیۂ نفس کے ذریعے شامل ہونے والوں کو کمزوریوں، غلطیوں، اور اخلاقی کمزوریوں کی اصلاح کرواتے ہوئے اللہ اور حضور نبیِ کریم کی اطاعت والی کامیاب زندگی کی طرف لایا جاتا ہے۔

مشنِ حق و ہدایت

محمدی حسینی سلسلہ میں پیارے آقائے دو جہاں کی اُمت کی فلاح، رشد و ہدایت، اور امامِ عالی مقام حضرت امام حسین کے حق کے عَلَم کی سربلندی کے مشن کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اجتماعی عبادات

سال میں محرم الحرام، ربیع الاول، اور رمضان المبارک میں درودِ پاک، کلمۂ طیبہ، استغفار، تلاوتِ قرآنِ پاک، ذکرِ الٰہی، اور اجتماعی دعا و عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

فرقہ بندی سے آزادی

محمدی حسینی سلسلہ کسی خاص فرقے تک محدود نہیں۔ یہاں بلا تفریق اُمتِ مسلمہ کی بھلائی، محبت، اور اصلاحِ اُمت کے جذبے کو قرآن و سنت کی روشنی میں فروغ دیا جاتا ہے۔

Mobile Application Mockup

ہماری موبائل ایپلیکیشن استعمال کریں۔
مزید جانیں