

محمدی حسینی سلسلہ کا مقصد پیارے آقائے دو عالم ﷺ کے درد امت کے احساس میں امت کی بھلائی اور نجات کی راہ آسان کرنے کی کوشش کرنا اور امام عالی مقام کے حق کے علم کی سربلندی کے لیئے حق کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔
محمدی حسینی سلسلہ میں بانی سلسلہ کے زیر نگرانی حق کے مشن ورکرز امتیوں کو اللہ کی آشنائی اور قربت کا سفر طے کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کئی حق کے راہی اپنے حق راہ کے سفر پر آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بطور ورکر امت کی بھلائی کا کام سر انجام دینے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں حضور نبیِ کریم ﷺ، اہلِ بیتِ اطہارؓ، ازواجِ مطہراتؓ، صحابۂ کرامؓ اور اولیاءِ کرام رحمہمُ اللہ کی مبارک زندگیوں اور سیرت سے آگاہی دی جاتی ہے تاکہ اُن کے پاکیزہ کردار کا احساس بیدار ہو، اور اُن تعلیمات کو روحانی و عملی زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب حاصل ہو۔
اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کرنے والے افراد کو تربیت یافتہ اساتذہ کی جانب سے مسلسل رہنمائی اور کاؤنسلنگ فراہم کی جاتی ہے۔ خیرخواہی، رازداری اور دینی رہنمائی کے ساتھ مدد کی جاتی ہے تاکہ رابطہ رکھنے والے کو بہتر رہنمائی اور اطمینان حاصل ہو سکے۔ تمام سروسز بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
ذہنی، جسمانی، نفسیاتی اور روحانی مسائل کے حل کے لیے سورۃُ الرحمٰن، قصیدۂ بردہ شریف، اسمائے الحُسنیٰ، دعائے کمیل اور رقیۂ شرعیہ کے ساتھ درودِ پاک ، وظائف اور تسبیحات کو مخصوص طریقۂ کار کے مطابق پڑھنے ، سننے اور دعا کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمت و مدد حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
حق کے راہیوں اور مشن ورکرز کے لیے مختلف ٹریننگز، تزکیۂ نفس کی عملی مشقیں، پرسنالٹی گرومنگ ورکشاپس اور تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کے احساس و یقین کے ساتھ بہتر روحانی، اخلاقی اور عملی تربیت حاصل ہو سکے۔
لیول 1 سے 10 تک کے اس نصاب میں سلسلہ کے تعارف و مقاصد کے ساتھ دینِ اسلام، ارکانِ اسلام، سنتِ نبوی ﷺ، ذات پر کام اور حقوق العباد کی تعلیم شامل ہے۔ ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کے احساس و یقین، شعورِ حق و باطل اور عشق کی اعلیٰ منازل تک رہنمائی دی جاتی ہے۔
قرآنِ پاک اور احادیثِ مبارکہ کی تعلیمات کو علم و عمل کے ساتھ عام کرنے کی خصوصی کوشش کی جاتی ہے۔ قرآنِ مجید اور حدیثِ نبوی ﷺ کی اہمیت، افادیت اور عمل زندگی میں ان کے اثرات کو اُجاگر کیا جاتا ہے، جبکہ اجتماعی عبادات، وظائف اور نفلی عبادات کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔
...
براہ کرم انتظار فرمائیں۔
حدیث لوڈ ہو رہی ہے...
براہ کرم انتظار فرمائیں...
وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ
اور تمہارے ربّ نے فرمایا تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا۔
مزید جانیں